نیوزی لینڈ نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا، شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

نیوزی لینڈ نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا، شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

تہران (ویب ڈیسک) ایران میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر نیوزی لینڈ نے تہران میں اپنا سفارت خانہ عارضی طور پر بند کرتے ہوئے عملے کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ تہران میں تعینات سفیر اور سفارتی عملہ کمرشل پروازوں کے ذریعے ایران سے روانہ ہو چکا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ “ہم نے اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ایران میں موجود اپنے شہریوں کو بھی جلد از جلد وہاں سے نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔” ترجمان کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش اور مواصلاتی مسائل کے باعث ایران میں موجود نیوزی لینڈ کے شہریوں کو قونصلر مدد فراہم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔