ہنگورجا (رپورٹر) ہنگورجا کے فوڈ سینٹر میں رکھی گندم کے خراب ہونے کی خبر کے بعد ڈی سی خیرپور نے نوٹس لے لیا ہے۔
ڈی سی خیرپور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سوبھودےرو شاہ محمد چانگ فوڈ سینٹر پہنچے اور خراب گندم سمیت تمام اسٹاک کا جائزہ لیا۔ فوڈ انسپیکٹر اس وقت موجود نہیں تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر ڈی سی نے نوٹس لیا ہے اور سینٹر کی گندم کے بارے میں مکمل رپورٹ جلد ڈی سی خیرپور کو پیش کی جائے گی۔
0 تبصرے