سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا اور 20 جنوری سے اس کی شدت میں اضافہ ہوگا

سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

کراچی:محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا اور 20 جنوری سے اس کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے اثرات کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے، اور 22 اور 23 جنوری کو وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔