رہنماؤں نے کہا کہ سندھی قوم اب ایک بھی پناہ گزین برداشت نہیں کرے گی
حیدرآباد: عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہسر، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ایڈووکیٹ راحیل بھٹو اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ خفیہ معاہدہ کر کے ہزاروں روہنگیا کو سندھ میں آباد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روہنگیا اور افغانوں سمیت مختلف غیر ملکیوں کو پاکستان کے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیے گئے، جن میں سے کئی روہنگیا سعودی عرب گئے اور اب سعودی عرب ان روہنگیا کو میانمار کے بجائے پاکستان کے حوالے کر رہا ہے، جو سندھ کے وسائل پر بوجھ بنیں گے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے رشوت کے عوض سندھ کو یتیم خانہ بنا دیا ہے۔ سندھ میں غیر ملکیوں کو آباد کر کے سندھ کے عوام کو مستقل اقلیت میں تبدیل کرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سندھی قوم کو فلسطینیوں کی طرح اپنے ہی وطن میں بے وطن کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ سندھی قوم اب ایک بھی پناہ گزین برداشت نہیں کرے گی اور سندھ میں غیر مقامی آبادکاری کے خلاف پُرامن جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔
0 تبصرے