لاہور (ویب ڈیسک) معروف اینکر اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقرار الحسن نے ”پاکستان عوام راج تحریک“ کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی کسی سیاسی یا پارٹی عہدے یا سرکاری پوزیشن کو قبول نہیں کروں گا۔ مجھے امید ہے کہ ہماری پارٹی پاکستان میں نئی سیاسی تبدیلی لے کر آئے گی اور ہم روایتی سیاست کے رواج توڑ کر عوام کے لیے امید بنیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت جلد اپنی جماعت کی سرگرمیاں پورے ملک میں شروع کروں گا۔ ہماری پارٹی ایک جمہوری پلیٹ فارم ہے، جس کا مالک پورے ملک کے عوام ہیں، اور دیگر جماعتوں کی طرح کوئی خاندان یا شخصیت اس کا وارث نہیں ہے۔
0 تبصرے