گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بدعنوانی کے کیس میں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں گجرات کے ترقیاتی منصوبوں کے دوران مبینہ کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں چوھدری پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے پرویز الٰہی اور دیگر پر فرد جرم عائد کی، جس پر ملزمان نے جرم قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
بعد ازاں عدالت نے رفرنس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ نیب نے کیس میں نو سے زائد ملزمان کے شامل ہونے کے بعد ضمنی رفرنس داخل کیا تھا۔
0 تبصرے