امریکا جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائے، ہماری ثابت قدمی بمباری سے نہیں توڑی جا سکتی: ایرانی وزیر خارجہ

اگر امریکا جون جیسی غلطی دہرائے گا تو نتیجہ وہی نکلے گا جو پہلے نکل چکا ہے

امریکا جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائے، ہماری ثابت قدمی بمباری سے نہیں توڑی جا سکتی: ایرانی وزیر خارجہ

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ جون میں ایران پر حملے جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائے۔ ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں امن قائم ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے، جبکہ حکومت کا مظاہرین کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثابت قدمی کو بمباری کے ذریعے نہیں توڑا جا سکتا، اگر امریکا جون جیسی غلطی دہرائے گا تو نتیجہ وہی نکلے گا جو پہلے نکل چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں شامل عناصر کو باہر سے کنٹرول کیا جا رہا تھا، کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جبکہ بعض پولیس اہلکاروں کو زندہ جلا دیا گیا۔