ایران نے عارضی بندش کے بعد اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دیں

ایران نے عارضی بندش کے بعد اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دیں

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے عارضی طور پر بند کرنے کے بعد اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔ ایران نے کچھ وقت کے لیے تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں اور صرف بین الاقوامی پروازوں کو اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے کی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے پانچ گھنٹے تک فضائی حدود بند رکھنے کے بعد اب انہیں دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث فضائی حدود بند کی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوئے۔ دوسری جانب جرمن ایئرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 19 جنوری تک برقرار رہے گا۔ اس کے علاوہ امریکا پہلے ہی اپنی کمرشل پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک چکا ہے۔