ایلون مسک کا بڑا اعلان، ایران میں مفت اسٹارلنک انٹرنیٹ کی پیشکش

ایران میں انٹرنیٹ بندش کے دوران ایلون مسک نے اسٹارلنک سروس مفت فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایلون مسک کا بڑا اعلان، ایران میں مفت اسٹارلنک انٹرنیٹ کی پیشکش

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک نے ایران میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس مفت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، جسے عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس نے ایران میں پہلے سے موجود مگر غیر فعال اسٹارلنک اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کر دیا ہے جبکہ صارفین کی سبسکرپشن فیس بھی عارضی طور پر معاف کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں اسٹارلنک ڈیوائسز ضبط کر لی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں جاری پُرتشدد مظاہروں کے باعث حکومت کی جانب سے کئی روز سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جس کے بعد اسٹارلنک کی یہ پیشکش خاص اہمیت اختیار کر گئی ہے۔