نادر جمالي کی ہلاکت کا معاملہ، آئی جی سندھ نے انسپکٹر بینظیر جمالي سمیت تین افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

اے سیکشن تھانے کے سب انسپکٹر قربان قمبراڻي، سی آئی اے سینٹر کے انچارج انسپکٹر بینظیر جمالي اور بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او خلیل مسڻ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

نادر جمالي کی ہلاکت کا معاملہ، آئی جی سندھ نے انسپکٹر بینظیر جمالي سمیت تین افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

دادو میں مبینہ پولیس مقابلے میں نادر جمالي کی ہلاکت کا معاملہ آئی جی سندھ نے انسپکٹر بینظیر جمالي سمیت تین افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا، سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری۔ اے سیکشن تھانے کے سب انسپکٹر قربان قمبراڻي، سی آئی اے سینٹر کے انچارج انسپکٹر بینظیر جمالي اور بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او خلیل مسڻ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تینوں افسران کو سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران کو انکوائری مکمل ہونے تک سی پی او کلوز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مقتول کے ورثا ایس ایس پی دادو سعود مگسی کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاہم آئی جی سندھ نے فی الحال صرف ایس ایچ اوز کے تبادلے کیے ہیں۔