کیٹی بندر: کیٹی بندر کے قریب کشتی الٹنے کے باعث شکار پر جانے والے 8 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔
افسوسناک حادثہ کیٹی بندر کے قریب پیش آیا، جس میں 8 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ متاثرہ افراد پرندوں کے شکار کے لیے کراچی سے آئے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ماہی گیروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو بچا لیا، جبکہ 2 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز لہریں اور خراب موسم بتایا جا رہا ہے، جس کے باعث کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
0 تبصرے