مسافر ٹرین پر کرین گر گئی، 22 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مسافر ٹرین پر کرین گر گئی، 22 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بینکاک (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں چین کے تعاون سے جاری ہائی اسپیڈ ریلوے ٹریک پر ایک کرین مسافر ٹرین پر گرنے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ناکھون راتچاسیما صوبے میں پیش آیا، جو دارالحکومت بینکاک کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 80 زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ٹرین بینکاک سے اوبون راتچتھانی صوبے کی جانب جا رہی تھی اور اس میں 195 مسافر سوار تھے۔