برسبین (ویب ڈیسک) یوکرین کی ٹینس اسٹار مارٹا کوستیُوک برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے بعد اپنے ملک کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مارٹا کوستیُوک نے کہا کہ وہ یوکرین کے بارے میں کچھ کہنا چاہتی ہیں، کیونکہ وہ روز دل میں درد لیے کھیلتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں ہزاروں افراد شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں، ہزاروں لوگ بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ جیسی شدید سردی میں بھی لوگوں کو گرم پانی میسر نہیں ہے۔
مارٹا نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ان کی بہن رات کے وقت تین کمبل اوڑھ کر سوتی ہے کیونکہ ان کا گھر بہت زیادہ ٹھنڈا ہے، میں روز دل میں درد لے کر کھیلتی ہوں۔
یاد رہے کہ برسبین اوپن کے فائنل میں عالمی نمبر ون ارینا سبالنکا اور مارٹا کوستیُوک کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس میں بیلاروس کی ارینا سبالنکا نے مارٹا کوستیُوک کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے دی۔
0 تبصرے