کراچی میں اجتماعی شادی کی تقریب، 75 ہندو جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی میں اجتماعی شادی کی تقریب، 75 ہندو جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے زیرِ اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں 75 ہندو جوڑے ہندو مذہبی رسومات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ پاکستان ہندو کونسل ہر سال جنوری میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرتی ہے تاکہ کم وسائل رکھنے والے خاندانوں کو بہتر انداز میں شادی کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ اس سال یہ 19ویں تقریب تھی، جس میں پورے سندھ سے تعلق رکھنے والے کم آمدنی والے جوڑوں کی شادیاں کرائی گئیں۔ پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق رجسٹریشن سے قبل اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ دولہا اور دلہن کی عمر کم از کم 18 سال ہو، جبکہ ہر سال تقریب میں 125 جوڑوں کا ہدف مقرر کیا جاتا ہے۔