پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیمیں شامل: حیدرآباد اور سیالکوٹ

پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیمیں شامل: حیدرآباد اور سیالکوٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی نیلامی کے دوران ایف کے ایس گروپ نے حیدرآباد کی ٹیم 175 کروڑ روپے میں خریدی جبکہ اوزی ڈیولپرز نے سیالکوٹ کی ٹیم 185 کروڑ روپے میں حاصل کی۔ نیلامی کے عمل کے بعد علی ترین کی طرف سے بولیوں میں نو پارٹیاں شامل ہوئیں۔ پہلے ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خریدی اور اس کے لیے حیدرآباد کا نام منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر حیدرآباد ٹیم کے مالک فواد سرور نے کہا، "میں خود حیدرآباد میں پیدا ہوا ہوں، اس لیے ہم کسی بھی قیمت پر ٹیم خریدنے کے خواہاں تھے۔" پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کے لیے سخت مقابلہ ہوا، لیکن اوزی ڈیولپرز نے 185 کروڑ روپے میں ٹیم خرید لی، جس پر سیالکوٹ شہر کا نام رکھا گیا۔