آذربائیجان کے صدر نے غزہ میں فوج بھیجنے سے انکار کر دیا

آذربائیجان کے صدر نے غزہ میں فوج بھیجنے سے انکار کر دیا

باکو (ویب ڈیسک) — آذربائیجان کے صدر الهام علیوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں کسی بھی امن مشن کے تحت اپنی فوج تعینات نہیں کرے گا۔ ایک انٹرویو میں صدر علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے باہر، غزہ میں استحکام کے لیے یا کسی بھی بین الاقوامی کوشش کے تحت فوجی دستے بھیجے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آذربائیجان کے باہر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی میں حصہ لینے کے بارے میں کوئی غور و فکر نہیں کر رہے۔ صدر علیوف نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں آذربائیجان کی جانب سے امریکی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا اور واشنگٹن کو کسی بھی مشن کے طریقہ کار کے بارے میں 20 سے زیادہ سوالات پر مشتمل ایک تفصیلی فہرست بھیجی گئی تھی۔