سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی ٹیم کولمبو پہنچ گئی

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی ٹیم کولمبو پہنچ گئی

کولمبو (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی ہے۔ سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستانی ٹیم نے گروپس کی صورت میں سفر کیا۔ کولمبو پہنچنے والے پہلے گروپ میں آل راؤنڈر شاداب خان، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سلمان مرزا شامل تھے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، بولنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی پہلے گروپ کا حصہ ہیں۔ پاکستانی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف پانچ جنوری کی دوپہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ سات جنوری، دوسرا نو جنوری اور تیسرا اور آخری میچ 11 جنوری کو شیڈول ہے۔ تینوں میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔