واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکہ دوسرا حملہ بھی کرے گا۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو وینزویلا میں تیل اور دیگر وسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ اگر وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکہ دوسرا حملہ بھی کرے گا۔
انہوں نے وینزویلا میں اقتدار سنبھالنے والی نائب صدر ڈیلسے روڈریگز کو بھی دھمکی دی اور کہا کہ اگر انہوں نے درست کام نہ کیا تو انہیں مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
0 تبصرے