ایٹمی پروگرام کا آغاز کر کے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا،شہید بھٹو کا عوامی فلسفہ آج بھی پیپلز پارٹی کی سیاست کی بنیاد ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور عظیم عوامی رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وہ واحد سیاسی لیڈر جنہوں نے عوام کو حقیقی معنوں میں ووٹ کی طاقت اور اپنی اجتماعی قوت کا شعور دیا اور پاکستان میں عوامی سیاست کی مضبوط بنیاد رکھی۔ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا تاریخی فیصلہ کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، جس کے باعث آج پاکستان دنیا کی طاقتور ریاستوں میں شمار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کی عوام دوست پالیسیاں، آئین کی تشکیل اور غریب و محروم طبقے کے حقوق کے لیے جدوجہد آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا نصب العین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ، عوام سے محبت اور جمہوریت پر یقین آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، اور پاکستان پیپلز پارٹی ان کے مشن کو ہر حال میں آگے بڑھاتی رہے گی۔
0 تبصرے