رواں سال ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے تاہم بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ایشیاکپ کے میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
بھارتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل کے موقع پر ایشیاکپ کے میزبان ملک اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم آئی پی ایل میں مصروف ہیں لیکن سری لنکا کرکٹ، بنگلہ دیش اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران کو فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔
دوسری جانب خبریں گردش کررہی ہیں کہ بی سی سی آئی نے ایشیاکپ کیلئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ کا انعقاد نیوٹرل وینیو پر شفٹ کرنا چاہتی ہے۔
رواں سال ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے تاہم بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جس پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا، جو منظور کرلیا گیا ہے۔
0 تبصرے