کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ حکومت کے صوبے سے باہر جاری عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ حکومت کے صوبے سے باہر جاری تعلیم، صحت اور مفت رہائش کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت ساڑھے چار ہزار متاثرین کو گھر بناکر دئیے جارہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ
گوجر خان، بھیرہ، رحیم یار خان، ڈیرہ اسماعیل خان اور مظفرگڑھ میں SIUT کے تحت اسپتالوں کی تعمیر کی جارہی ہے تاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی گردوں کے جدید علاج کی سہولیات میسر آسکیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ
ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں گرلز کالج اور خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی تعمیر کی جارہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ
ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے قریب آئی ٹی پارک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ
پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کی سہولت کے لئے سندھ حکومت اپنے منصوبوں کو جلد مکمل کرے،
0 تبصرے