یورپ جانے والے دو سو پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، سات افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا کے ساحل پر 200 پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی

یورپ جانے والے دو سو پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، سات افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

یورپ جانے والے دو سو پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، سات افراد جاں بحق، کئی لاپتہ مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا کے ساحل پر 200 پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات شمالی ساحلی پٹی کے علاقے جینک گاؤں کے قریب کشتی الٹ گئی، جس میں تقریباً دو سو پناہ گزین سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ جانے کے خواہشمند پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس کے دوران 96 پناہ گزینوں کو بچا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کشتی ڈوبنے کے باعث کئی افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے، جبکہ اب تک 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔