تہران (ویب ڈیسک) ایران میں جاری احتجاج کے دوران ایرانی سیکیورٹی فورسز نے یکم جنوری کو مختلف صوبوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کئی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران کے مغربی علاقے ملارد کاؤنٹی میں حکام نے 30 افراد کو ’’شہریوں کے قانونی احتجاجی حق‘‘ کے غلط استعمال اور امن و امان کی صورتحال متاثر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی البرز صوبے میں حکام نے 14 افراد کو گرفتار کیا، جن پر الزام ہے کہ وہ دھماکہ خیز مواد اور پیٹرول بم بنانے کا کارخانہ چلا رہے تھے، مقامی میڈیا کے مطابق یہ گروہ منظم اور تربیت یافتہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق احتجاجی تحریک کے دوران صوبہ لرستان میں بیس مبینہ شدت پسند مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، جہاں مظاہرین نے مبینہ طور پر حکومت مخالف نعرے لگائے اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔
دوسری جانب ریاستی نشریاتی ادارے نے ملک میں جاری احتجاج کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن اور ریڈیو نے گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا ذکر صبح کے بلیٹنز میں نہیں کیا۔
0 تبصرے