ممبئی (ویب ڈیسک) متنازع لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکرجی نے بھارت کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کے حوالے سے دیے گئے بیان پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
اپنے وضاحتی بیان میں خوشی مکرجی نے کہا ہے کہ ان کے سوریا کمار یادو کے ساتھ کوئی رومانوی تعلقات نہیں تھے، ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
خوشی مکرجی نے دعویٰ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ چند دن قبل ایک بیان میں خوشی مکرجی نے کہا تھا کہ ماضی میں سوریا کمار یادو انہیں بہت زیادہ پیغامات بھیجتے تھے، تاہم اب دونوں کے درمیان کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے۔
جب رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی کرکٹر کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی؟ تو انہوں نے واضح الفاظ میں اس کی تردید کی۔
خوشی مکرجی نے کہا کہ ’’میں کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی، کئی کرکٹر میرے پیچھے ہیں، سوریا کمار یادو بھی مجھے بہت سے پیغامات بھیجتے تھے، لیکن اب ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے اور میں خود کو کسی بھی قسم کے تعلقات سے جوڑنا نہیں چاہتی۔‘‘
0 تبصرے