اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ ہم ون چائنا پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہیں اور تائیوان کو چین کا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ تسلیم کرتے ہیں۔
تائیوان سے متعلق حالیہ پیش رفت کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور چین مضبوط دوست اور ہر موسم کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان چین کے بنیادی مفادات سے متعلق تمام معاملات بشمول تائیوان پر اپنی مستقل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
یاد رہے کہ نئے سال کے موقع پر خطاب میں چینی صدر نے کہا تھا کہ چین کے لیے تائیوان کا دوبارہ الحاق ناگزیر ہے اور اسے روکا نہیں جا سکتا۔
0 تبصرے