اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا تازہ تبصرہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا
کراچی: اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا تازہ تبصرہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بارے میں ایک بیان دیا، جو ان کے لیے گلے پڑ گیا، صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
انسٹاگرام پر ثناء جاوید نے دبئی کے دورے کے دوران کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں ایک کیفے میں ناشتہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان کی انسٹا پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’’مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے‘‘، جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’’میں اپنا شوہر کسی کو نہیں دے سکتی۔‘‘
تاہم شوہر کے حوالے سے ثناء جاوید کے اس ردعمل نے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کر دیا، جنہوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین نے ان کے ردعمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔
0 تبصرے