ریٹائرڈ کمانڈر ڈی آئی جی پولیس شوکت علی شاہ کے صاحبزادے کے ولیمے میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی بھرپور شرکت

ریٹائرڈ کمانڈر ڈی آئی جی پولیس شوکت علی شاہ کے صاحبزادے کے ولیمے میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی بھرپور شرکت

کراچی: ریٹائرڈ کمانڈر ڈی آئی جی پولیس شوکت علی شاہ کے صاحبزادے سید حیدر علی کے دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب کراچی کے ارینہ کلب میں منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ عسکری، پولیس، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس باوقار تقریب میں پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران کے علاوہ سابق صدرِ پاکستان و سابق چیئرمین سینیٹ و سابق گورنر سندھ میاں محمد سومرو، وفاقی محتسبِ اعلیٰ ڈاکٹر امیر شیخ، سابق آئی جی بلوچستان معظم جاہ (موجودہ کمانڈنٹ ایف سی)، سابق آئی جی سندھ بابر خٹک سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ جنرل اسپیکٹر ائی جی سندھ جاوید عالم اوڈو، سابق ائی جی غلام نبی میمن آزاد خان، عارف حنیف، ذوالفقار لاڑک، غلام قادر تیھبو (ر)، آفتاب پٹھان (ر) جبکہ ڈی آئی جیز میں فیض اللہ کوریجو (ٹریننگ سینٹر سندھ)، ڈاکٹر مقصود احمد میمن (ایس ایس یو)، ڈاکٹر فرخ علی (ایسٹ)، نعیم فاروقی (اسپیشل برانچ)، مظہر نواز شیخ (ہیڈ کوارٹرز)، نعمان صدیقی اور جاوید اکبر ریاض شامل تھے۔ اسی طرح ایس ایس پیز میں علی رضا (ٹریفک ساؤتھ)، فرخ علی، عرب مہر (ر)، عارف رزاق (ر)، نذیر مہر کے علاوہ دیگر اعلیٰ پولیس افسران، بیوروکریٹس، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور میزبانِ اعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، شرکاء نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔