18سال سے کم عمر میں نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے: حافظ حمداللہ

18سال سے کم عمر میں نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے: حافظ حمداللہ

ہنگو (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ 18 سال سے کم عمر میں نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ ہنگو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے 1973 کا آئین دفن کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر میں نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے منافی ہے، دینی مدارس اور سودی نظام کے خاتمے سے متعلق قوانین پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کے خلاف جو قانون منظور کیا گیا ہے، وہ بھی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے بڑی ناکامی اور کیا ہو سکتی ہے، پاکستان بھی 80 ارب ڈالر کا مقروض ہے، کیا اسے بھی پرائیویٹ کر دیں گے؟