اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر قیدیوں اور جوہری اثاثوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے، معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت سال میں دو مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ بھی ہر سال یکم جنوری کو کیا جاتا ہے۔
0 تبصرے