غلام نبی میمن ریٹائر، سندھ پولیس کا نيا سربراہ کون؟

غلام نبی میمن ریٹائر، سندھ پولیس کا نيا سربراہ کون؟

کراچی؛ آئی جی سندھ غلام نبی میمن اپنی ملازمت کی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کو قائم مقام آئی جی سندھ مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا ہے، وہ نئے آئی جی کی تقرری تک سندھ پولیس کے فیصلے کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق جاوید عالم اوڈھو کو ہی باقاعدہ طور پر آئی جی سندھ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔