ملکی سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بلوچستان سے متعلق 18ویں قومی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات

ملکی سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل

راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کی پروپیگنڈا مہم جاری ہے، پاکستان کی علاقائی سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بلوچستان سے متعلق 18ویں قومی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز بلوچستان میں تشدد کی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہیں، بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز بلوچستان میں ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، پاکستان کی علاقائی سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اپنے شہریوں کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، بھارت کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، سیکیورٹی فورسز صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ضروری ہے تاکہ بلوچستان کا مستقبل طویل المدتی خوشحالی پر مبنی ہو۔