ہم پاکستان کو معاشی طور ایشین ٹائیگر بنائیں گے ۔ فرح ناز اکبر
اسلام آباد: اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کا یوم تاسیس پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تقریب کا انعقاد مسلم لیگ ن فیڈرل کیپٹل اسلام آباد نے کیا جس میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت، مرکزی جنرل سیکرٹری و وفاقی وزیر احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی سیکرٹری طارق فضل چوہدری،وفاقی وزیر احسن اقبال، ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل, ایم این اے فرح ناز اکبر،اختر بی بی سمیت ن لیگ کےسرگرم کارکنان اورذمہ داران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر نے مسلم لیگ ن کی اب تک کی شاندار کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ انہوں مسلم لیگ ن کی پاکستان کے دفاع ، کامیاب خارجہ پالیسی، امن و سلامتی ، خوشحالی، تعلیم ، صحت ، مواصلات کے شعبوں میں کلیدی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا پنجاب بھرمیں ترقی ،خوشحالی اور ٹیکنالوجی کو ایک نئی جہت دینا مسلم لیگ ن کے فلسفے کودنیا کے سامنے سورج کی طرح روشن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس ہمیں صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قیام کی یاد نہیں دلاتا بلکہ یہ اس عہد کی تجدید کادن بھی ہے کہ ہم پاکستان کو معاشی اور دفاعی طورایشین ٹائیگر بنانے کے خواب کو تعبیر دیکر رہینگے
0 تبصرے