ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ شہر میں فضائی آلودگی انتہائی مضرِ صحت سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ AQI 251 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق:
AQI 151 سے 200: صحت کیلئے مضر
AQI 201 سے 300: انتہائی مضرِ صحت
AQI 301 اور اس سے زائد: خطرناک آلودگی کی سطح
کراچی میں موجودہ AQI 251 شہریوں کی صحت کے لیے شدید نقصان دہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔
0 تبصرے