پشین میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ : بلوچستان

بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ضلع پشین میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

پشین میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ : بلوچستان

بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 20 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔ صوبائی حکومت نے یہ اقدام امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھایا ہے۔ دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنے اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔