کمشنر کی سربراہی میں حکومتی ٹیم ملاقات کے بعد زمان پارک سے واپس روانہ ہوگئی ہے۔
لاہور: کمشنر لاہور کی سربراہی میں قائم تین رکنی حکومتی ٹیم نے زمان پارک میں عمران خان سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور تلاشی کے حوالے سے ضابطہ کار (ٹی او آرز) پر بات چیت کی گئی۔عمران خان اپنی رہائشگاہ میں موجود ہیں جبکہ میڈیا کے نمائندے اور وکلا باہر موجود ہیں۔
کمشنر کی سربراہی میں ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کی اور تلاشی کے حوالے سے ٹی او آرز پر گفتگو کی۔ عمران خان کی لیگل ٹیم اور کمشنر کی ٹیم کے درمیان ٹی او آرز طے ہونے کے بعد پولیس عمران خان کے گھر کی تلاشی لے گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم زمان پارک گئی ہے، اس نے ابھی کوئی سرچ آپریشن نہیں کرنا بلکہ گھر کی تلاشی کیلئے SOPs طے کرنے ہیں۔ میڈیا کی جس ٹیم کو دورہ کروایا گیا تھا اسے گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی لہٰذا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ گھر کی تلاشی دے دی گئی۔
کمشنر کی سربراہی میں حکومتی ٹیم عمران خان اور ان کی لیگل ٹیم سے ملاقات کے بعد زمان پارک سے واپس روانہ ہوگئی ہے۔
0 تبصرے