سندھ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے الگ الگ ٹریفک حادثات میں ایف آئی اے افسر سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں پیش آئے سڑک حادثات نے قیمتی جانیں نگل لیں۔ ذرائع کے مطابق ایک حادثے میں ایف آئی اے کے افسر سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دیگر واقعات میں 3 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔
امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں منتقل کیا، جبکہ حادثات کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
0 تبصرے