کراچی میں رات گئے ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق

کراچی میں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، پولیس نے واٹر ٹینکر اور سی سی ٹی وی فوٹیجز تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کراچی میں رات گئے ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق

کراچی میں رات گئے پیش آنے والے مختلف حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پہلا حادثہ کلفٹن بلاک ٹو میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لے کر کلفٹن تھانے منتقل کر دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ دوسرا واقعہ کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 17 کے قریب پیش آیا جہاں ایک گاڑی نے بزرگ شہری کو ٹکر ماری۔ زخمی شہری کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں اور مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تیسرا واقعہ ناگن چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے علاقے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔