کراچی (وسیم قریشی) آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی، جس میں رجسٹریشن اور سرٹیفائیڈ پروفیشنل رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے حوالے سے قانون سازی مکمل کر کے اسے سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں حالیہ دنوں میں پورشنز کے انہدام (ڈیمولیشن) سے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور عوامی خدشات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کے مسائل اور مشکلات سے وہ بخوبی آگاہ ہیں، اور انشااللہ اس حوالے سے ایک مثبت اور جامع حل نکالا جائے گا۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اور جلد ہی عوام کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکج کی خوشخبری سنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے عوام دوست اقدامات کر رہی ہے۔
وفد میں آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین راحیل ہارون، صدر ایم رحمان، جنرل سیکرٹری صابر شاہ اور چیئرمین نارتھ ناظم آباد رئیلٹرز عرفان عالم شامل تھے۔
0 تبصرے