سہیل آفریدی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر اظہارِ تشویش

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کروائے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط ارسال کیا ہے۔

سہیل آفریدی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر اظہارِ تشویش

خط میں سہیل آفریدی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق عدالتی حکم نامے کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کی جائے۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے یہ خط ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل کے ذریعے بھجوایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، عدالتی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر کی جائے گی۔