نوجوانوں کے لیے چیس، تائیکوانڈو اور سیلف ڈفینس کلاسز کا آغاز — کراچی میں یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر ساؤتھ کا افتتاح

سندھ حکومت نے 8 کروڑ 52 لاکھ روپے کی لاگت سے یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کر کے نوجوانوں کو جدید سہولیات اور اسپورٹس ٹریننگ کی فراہمی شروع کر دی۔

نوجوانوں کے لیے چیس، تائیکوانڈو اور سیلف ڈفینس کلاسز کا آغاز — کراچی میں یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر ساؤتھ کا افتتاح

کراچی کے ضلع جنوبی میں سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لیے چیس، تائیکوانڈو اور سیلف ڈفینس کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر ساؤتھ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیرِ کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے 8 کروڑ 52 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ سینٹر کا افتتاح کیا اور موقع پر منعقدہ خواتین کرکٹ میچ، گرلز و بوائز تائیکوانڈو، اسنوکر، چیس اور ٹیبل ٹینس ایونٹس کا دورہ بھی کیا۔ ان مقابلوں میں 300 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ کامیاب کھلاڑیوں میں شیلڈز، میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ سردار محمد بخش مہر کے مطابق سینٹر میں نوجوانوں کے لیے لائبریری، جم، آڈیٹوریم، کمپیوٹر روم اور جدید کمپیوٹر لیب جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں اس نوعیت کا کوئی سینٹر موجود نہیں تھا، اب نوجوان یہاں آ کر ممبرشپ حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے۔