انجمن فلاح ملک برادری نیو کراچی کے تحت محفل میلاد کا انعقاد

محفل میلاد سے عشق رسول میں اضافہ ہوتا ہے، حاجی ملک اسلم پنوار

انجمن فلاح ملک برادری نیو کراچی کے تحت محفل میلاد کا انعقاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انجمن فلاح ملک برادری نیو کراچی کے تحت محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ، جس میں معروف نعت خواہوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مہمان خصوصی قائد ملک برادری سردار محمد یاسین ملک کے چھوٹے بھائی ملک برادری پاکستان کے سرپرست اعلیٰ حاجی ملک محمد اسلم پنوار، انجمن راجپوتانہ کورنگی کے صدر حاجی ذیشان دائمہ ، گلبہار کے نائب صدر محمد شفیع راٹھور، ملک برادری کے اراکین ملک محمد حنیف، ملک فقیر محمد، ملک نعیم، محمدعلی، ظہور احمد و دیگر سیاسی ، سماجی رہنمائوں نے شرکت کی ۔ سرپرست اعلیٰ ملک برادری پاکستان ملک محمد اسلم نے کہا کہ محفل میلاد کے انعقاد سے عشق رسول میں اضافہ ہوتا ہے۔ محفل کی برکت سے شرکا کی پریشانیاں ختم ہوتی ہیں۔ ملک برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک محمد سلیم پنوار اہلیان علاقے کیلئے مختلف تقاریب منعقد کرتے رہتے ہیں۔ انجمن فلاح ملک برادری نیو کراچی کے صدر ملک محمد سلیم پنوار نے محفل کے مہمان خصوصی اور شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا، محفل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا۔