کراچی (اسٹاف رپورٹر )
ایکسپو سینٹر کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیاءکا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرصحت سید مصطفی کما ل تھے جبکہ اس موقع پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عبید اللہ ملک،چیئر مین سامان شفاءفاﺅنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر سید شاہد نور اور دیگر بھی موجود تھے 22 ویں ہیلتھ ایشیاءکے موقع پر صحت کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد اور اداروں کو پہلے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیرصحت سید مصطفی کما ل نے کہا کہ سا مان شفاءفاﺅنڈیشن صحت کے شعبے میں عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال ہے انہوں نے کہا کہ سامانِ شفاءفاونڈیشن جدید طبی سہولیات، آگاہی پروگرامز اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ ملک میں صحت کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے یہ تقریب نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں طبی ترقی، تحقیق اور تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے اور پاکستان میں تیار ہونے والے آلات کی وجہ سے نہ صرف عوام کو علاج و معالجے کی بہترین اور معیاری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ اس سے معیشت بھی مستحکم ہو گی اس موقع پر چیئرمین سامان شفاءفاﺅنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر سید شاہد نور نے کہا کہ سامان شفاءفاونڈیشن کا مقصد انسانیت کے لیے قابلِ حصول اور قابلِ کوشش صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے جس کے حصول کےلئے سامان شفاءفاونڈیشن کی کوششیں ہیں کہ تمام میڈیکل ڈیوائسز بہترین معیار کی پاکستان میں ہی تیار کی جائیں جو نہ صرف ملک کے تمام ہسپتالوں میں زیر استعمال لائیں جائیں بلکہ اسے ایکسپورٹ کرکے ذر مبادلہ کمایا جا سکے انہوں نے کہا کہ سامان شفاءفاونڈیشن انجینئرنگ یونیورسٹی انڈسٹری میڈیکل یونیورسٹیز ہسپتال کے تعاون سے مختلف میڈیکل ڈیوائسز کو پاکستان میں تیار کرنے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ مشترکہ تعاون سے اب تک متعدد میڈیکل ڈیوائسز پاکستان میں تیار کی جا چکی ہیں جس میں کارڈیک اسٹنٹ، کیتھیٹراینڈ بلون،آئی سی کے وینٹیلیٹرز، سیرنج پمپ،آرتھوپیتھک امپلانٹ،گلوکو میٹراور دیگر شامل ہیں پروفیسر ڈاکٹر سید شاہد نور نے کہا کہ فاونڈیشن کا وڑن صرف طبی آلات کی تیاری تک محدود نہیں بلکہ ملک میں ایک خود کفیل ہیلتھ کیئر سسٹم کی بنیاد رکھنا ہے، تا کہ پاکستان صحت کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کر سکے انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پر معیاری طبی آلات کی تیاری سے نہ صرف علاج کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ عوام کو عالمی معیار کی سہولیات میسر ہوں گی پروفیسر ڈاکٹر سید شاہد نور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سامانِ شفاءفاونڈیشن آئندہ بھی ریسرچ، انوویشن اور تعلیم کے شعبوں میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ پاکستان کا طبّی مستقبل مزید مضبوط اور روشن ہو انہوں نے مزید کہا کہ سامانِ شفاءفاونڈیشن کی تمام کاوشیں پاکستان میں ہیلتھ سیکٹر کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وقف ہیں جبکہ ہمارا مقصد ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جہاں مریضوں کو بروقت، سستی اور معیاری طبی سہولیات دستیاب ہوں پروفیسر ڈاکٹر سید شاہد نور نے حکومت اور نجی شعبے سے اپیل کی کہ وہ ملکی سطح پر میڈیکل ٹیکنالوجی کی تیاری میں سامانِ شفاءفاونڈیشن کے ساتھ اشتراک کریں تا کہ پاکستان کو درآمدی آلات پر انحصار سے نجات ملے اور صحت کے میدان میں حقیقی خود مختاری حاصل کی جا سکے۔
0 تبصرے