آزاد کشمیر میں آج یومِ سیاہ کی مناسبت سے احتجاجی ریلیاں، جلسے اور مظاہرے

بھارتی قبضے کے 78 سال مکمل، کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر میں آج یومِ سیاہ کی مناسبت سے احتجاجی ریلیاں، جلسے اور مظاہرے

یومِ سیاہ کی مرکزی تقریب مظفرآباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کمپلیکس میں منعقد ہوگی، تقریب میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت، سماجی و سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔ آزاد کشمیر میں مقیم کشمیری پناہ گزین بھی یومِ سیاہ کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر ڈپٹی کمشنرز کی زیرِ نگرانی یومِ سیاہ کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر جاری اپنے بیان میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے، 27 اکتوبر 1947ء کے سیاہ دن کو یاد رکھا جائے گا۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی قبضے کے 78 برس بعد بھی کشمیری عوام ظلم و جبر کا شکار ہیں، بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔