نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا انکشاف: بھارتی افواج نے سری نگر پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے
مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا سیاہ دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی قبضے کے 78 برس گزر جانے کے باوجود کشمیری عوام آج بھی ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ بھارت مسلسل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل پاسداری کے عزم پر قائم ہے اور کشمیری عوام کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
0 تبصرے