پاک افغان سرحد پر تجارت معطل — طورخم تجارتی گزرگاہ آج 14ویں روز بھی بند، درآمد و برآمد شدید متاثر
طورخم بارڈر بندش نے دوطرفہ تجارت مفلوج کر دی — ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں، درآمد و برآمد مکمل طور پر معطل
کسٹم ذرائع کے مطابق تجارتی گزرگاہ بند ہونے کے باعث کارگو گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، جب کہ امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں گاڑیاں طورخم بارڈر پر پھنس گئی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا اور تازہ پھل و سبزیاں سمیت متعدد اشیاء برآمد کی جاتی ہیں، جبکہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک و تازہ پھل سمیت دیگر مصنوعات درآمد ہوتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوطرفہ تجارت کا دوبارہ آغاز سیکیورٹی حکام کی منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگا۔
0 تبصرے