بچے حادثے کے بعد طیارے سے باہر نکل کر مدد کی تلاش میں جنگل کے اندر چلے گئے ہیں
لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں طیارے کے حادثے کے بعد 2 ہفتوں سے زائد وقت تک جنگل میں گم ہو جانے والے 4 بچوں کو بچا لیا گیا۔
یکم مئی کو سیسنا 206 طیارہ 7 افراد کو لے کر جا رہا تھا جب وہ ایمازون جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔
اس حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ سمیت 3 بالغ افراد ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں ملبے میں مل گئیں۔
مگر طیارے میں سوار 13 سال، 9 سال، 4 سال اور 11 ماہ کے 4 بچے حادثے میں بچ گئے۔
17 مئی کو کولمبیا کے صدر Gustavo Petro نے ایک ٹوئٹ میں ان بچوں کے ملنے کے بارے میں بتایا۔
ان بچوں کو فوجیوں، فائر فائٹرز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے پر مشتمل ٹیم نے کولمبیا کے صوبہ Caqueta میں واقع جنگل میں دریافت کیا۔
کولمبین صدر نے بتایا کہ سخت کوششوں کے بعد ہم نے طیارے کے حادثے کے بعد گم ہو جانے والے چاروں بچوں کو زندہ ڈھونڈ لیا ہے۔
حادثے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خیال ظاہر کیا تھا کہ یہ بچے حادثے کے بعد طیارے سے باہر نکل کر مدد کی تلاش میں جنگل کے اندر چلے گئے ہیں۔
امدادی ٹیموں نے جنگل کی تلاش کے دوران پھلوں کے ٹکڑے دریافت کیے تھے جو ان بچوں کھا کر پھینکے تھے، جبکہ بچوں کی جانب سے تیار کی جانے والی عارضی پناہ گاہوں کو بھی دیکھا گیا تھا۔
0 تبصرے