کراچی: کراچی میں شارع فیصل ایف ٹی سی پر پولیس نے ٹینکر کھڑا کر کے ثقافتی دن کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں کو روک دیا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر مختلف علاقوں سے نکلنے والے قافلے جب ایف ٹی سی پہنچے تو پولیس نے ٹینکر کھڑا کر کے انہیں روک دیا، جس کے بعد کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
پولیس نے ریلیوں میں شریک نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، اس دوران کئی نوجوانوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔
0 تبصرے