فلم ساز رام گوپال ورما نے ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر سے متعلق گردش کرتی افواہوں اور اپنے متنازع بیانات پر کھل کر وضاحت پیش کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رام گوپال ورما نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اُن چہ مگوئیوں کا جواب دیا جن میں دعویٰ کیا جاتا رہا کہ اُن کے اور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے درمیان مبینہ طور پر خاص تعلقات تھے۔
رام گوپال ورما اور ارمیلا نے 1990 کی دہائی اور 2000 کے اوائل میں ساتھ کام کرتے ہوئے کئی ہِٹ فلمیں دیں، جن میں رنگیلا، داؤد، ستیہ اور پیار تُو نے کیا کیا شامل ہیں۔
ورما کا کہنا تھا کہ ’’میرے نزدیک ارمیلا ایک نہایت باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ ہیں، اس لیے میں نے اُن کے ساتھ متعدد فلمیں کیں۔ میں نے امیتابھ بچن کے ساتھ بھی بہت کام کیا لیکن اس پر کبھی غیر ضروری بحث نہیں ہوئی۔ یہ سب سوشل میڈیا کی عادت ہے کہ چھوٹی باتوں کو بلاوجہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ اُن کا ارادہ کبھی موسیقار اے آر رحمٰن کو مارنے کا بھی ہوگیا تھا، جس کا ذکر انہوں نے اپنے انٹرویو میں ہنستے ہوئے کیا۔
یہ بھی واضح رہے کہ رام گوپال ورما نے سری دیوی کے ساتھ 1991 کی تیلگو فلم کشنا کشنم بنائی تھی، جسے اُن کے بہترین کاموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ماضی میں بھی سری دیوی کے فن اور شخصیت سے متعلق اپنی رائے کو اپنی فلمی سوچ کا اہم حصہ قرار دیتے رہے ہیں۔
فلم ساز اس وقت اپنی نئی فلم پولیس اسٹیشن میں بھوت کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں منوج باجپائی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم مکمل طور پر ایک پولیس اسٹیشن کے ماحول میں فلمائی جائے گی اور اس میں خوف، سنسنی اور تھرل کا منفرد امتزاج دکھایا جائے گا۔
منوج باجپائی اور رام گوپال ورما تقریباً 27 برس بعد ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔
0 تبصرے