کراچی پریس کلب کے ممبرز کے639 پلاٹس کا حصول بڑی کامیابی ہے،سہیل افضل خان

نئے پلاٹوں کی بیلٹنگ جلد مکمل کرلی جائیگی ، سیکرٹری کراچی پریس کلب

کراچی پریس کلب کے ممبرز کے639 پلاٹس کا حصول بڑی کامیابی ہے،سہیل افضل خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا سالانہ اجلاس عام کراچی پریس کلب میں صدر نصراللہ چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں سیکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل خان نے خصوصی شرکت کی اور کراچی پریس کلب کی سال 2025 کی جامع کارکردگی رپورٹ پیش کی،سیکریٹری پریس کلب سہیل افضل خان نے کہا کراچی پریس کلب کی موجودہ ڈیموکریٹس قیادت نے ہمیشہ ممبران کے مسائل کو اولین ترجیح دی ہے،انہوں نے بتایا کہ پریس کلب میں دی ڈیموکریٹس کی مشترکہ کوششوں سے 639 نئےممبران کے پلاٹس کے حصول کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا،ایم ڈی اے کے پلاٹوں کی ادائیگی کے 80/20 فارمولے کو کئی برس بعد مستقل بنیادوں پر حل کرایا گیاہے جبکہ ایل ڈی اے میں طویل عرصے سے التواء کی شکار لیز کا مسئلہ حل کروا کر ممبران کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے مسلسل رابطے، میٹنگز اور فالو اپ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، سہیل افضل خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کو ملک کا بہترین پریس کلب بنائیں گے ، آنے والے برسوں میں نہ صرف کلب کے ممبران کو فراہم موجودہ سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ ان سہولتوں میں مسلسل اضافے کی کوششیں بھی جاری رکھی جائیں گی ، کے یو جے کے سیکرٹری ریحان خان چشتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے یو جے دستور روز اول سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ کے یوجے کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے انہوں نےکہا کہ ممبران مثبت تنقید ضرور کریں لیکن جہاں اچھے کام ہوں اس کی تعریف بھی ہونی چاہیے ۔صدر کے یو جے نصراللہ چوہدری نے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سب نے اتفاق و اتحاد سے جدوجہد کرنی ہے۔اجلاس میں کے یو جے دستور کے نائب صدور فاروق سمیع، منصور احمد،جوائنٹ سیکرٹریز عبدالرحمن، اطہر فاروقی،خازن زین علی، سیکرٹری اطلاعات اظفر وقاص عباسی، گورننگ باڈی کے ارکان انعم رزاق، خدیجہ راٹھور،شفقت عزیز بھٹی،صلاح الدین عباسی،عطاء الرحمن، عارف حبیب ،کراچی پریس کلب کے خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، گورننگ باڈی کے ارکان قاضی محمد یاسر،کے یوجے دستور کے سابق صدور مقصود یوسفی ،عامر لطیف ،طارق ابوالحسن، افسر عمران،خلیل ناصر،ریاض ساگر، سابق سیکرٹری شعیب احمد ، سینئر صحافی احمد حسین، مظفر اعجاز ،احتشام سعید قریشی ،امجد ارشاد چودھری،اخگر انور اعوان ، انور خان شلی ، سلمان احمد ، سہیل رب خان ، سمیت کے یو جے کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں کراچی پریس کلب کے موجودہ عہدیداروں کی جانب سے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے شاندار فیملی فن گالا کے کامیاب انعقاد پر انہیں سراہا گیا ،اجلاس کے شرکا نے پریس کلب کی موجودہ قیادت کی محنت اور شفاف کارکردگی کو پریس کلب کی تاریخ کا مثبت باب قرار دیا