امریکا؛ 16سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلقات پر استانی گرفتار

زیادتی کے شکار طلبا استانی کے خلاف سامنے آئیں اور گواہی دیں

امریکا؛ 16سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلقات پر استانی گرفتار

کیلی فورنیا: امریکا میں اپنے ہی شاگرد کے ساتھ کئی بار خفیہ طور پر جسمانی تعلقات قائم کرنے اور اپنے ساتھ جنسی عمل پر اکسانے کے الزام میں 38 سالہ استانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گرفتار ہونے والی 38 سالہ ٹریسی وانڈر ہولسٹ اپنے اسکول میں ریاضی کی قابل اور مقبول ترین استانی ہیں جنھیں ’ٹیچر آف دا ایئر‘ کا اعزاز بھی ملا تھا اور 2020 میں ان کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ نو ہزار ڈالر تھی۔ 16 سالہ طالب علم جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کے والدین نے لیڈی ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی اور ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے تھے جس پر پولیس نے ٹریسی وانڈر ہولسٹ کو گرفتار کرلیا۔ تفتیشی افسر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ استانی کے دیگر طالب علموں کے ساتھ بھی جنسی تعلقات ہوسکتے ہیں۔زیادتی کے شکار طلبا استانی کے خلاف سامنے آئیں اور گواہی دیں۔ بعد ازاں ٹیچر ٹریسی کو 30 ہزار ڈالر کے عوض مرکزی حراستی مرکز سے ضمانت پر رہا کردیا تاہم انھیں عدالت میں لازمی پیش ہونا ہوگا اور شہر سے باہر جانے سے قبل پولیس کو آگاہ کرنا ہوگا۔